خطیب زادے

یوکرین میں جنگ کی آگ بھڑک اٹھی، ایران کا بڑا بیان سامنے آگیا

تھران {پاک صحافت} اسلامی جمہوریہ ایران نے یوکرین کی تازہ ترین صورتحال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل سے کام لیں اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے یوکرین میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ یوکرین کی صورتحال پر پوری حساسیت کے ساتھ گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام فریقوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کی دعوت دیتا ہے اور تہران کا موقف ہے کہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنے کی ضرورت ہے جو مزید کشیدگی پیدا کرے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی تمام فریقوں کو مشورہ دیا کہ وہ مذاکرات اور پرامن اور سیاسی طریقے سے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ امریکہ کی قیادت میں نیٹو کی مداخلت پسندانہ اور اشتعال انگیز کارروائیاں خطے میں کشیدگی میں اضافہ اور صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانے کا باعث بن رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی جنرل

ایران کے بجائے لبنان پر توجہ دیں۔ صیہونی جنرل

(پاک صحافت) صیہونی حکومت کے ایک ریٹائرڈ جنرل نے اس حکومت کے لیڈروں کو مشورہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے