توشہ خانہ

عمران خان کی توشہ خانہ سے کروڑوں کے تحائف چوری کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ سے کروڑوں کے تحائف چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کی انکوائری میں عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ میں اصل کی بجائے تحائف کی نقل جمع کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان غیر ملکی سربراہان سے ملنے والے کروڑوں روپے مالیت کے تحائف اپنے ساتھ لے گئے اور توشہ خانہ میں ان کی بازار سے تیار کروائی گئی نقل جمع کرادی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان توشہ خانہ سے اصل تحائف اپنے ساتھ لے گئے ہیں اور بازار سے ان کی نقلیں تیار کرواکے توشہ خانہ میں جمع کرائی ہیں۔ عمران خان نے 2019 کے بعد ملنے والا کوئی تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا۔ توشہ خانہ میں نقلی تحائف جمع ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں ان کی قیمت بھی نہیں لگ سکی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے