شازیہ مری

عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر گوگی راج قائم کیا تھا۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر ملک میں گوگی راج قائم کیا تھا، جہاں ہر منصوبے کی منظوری اور تعیناتیاں فرح گوگی کرتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا بھیانک چہرہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بے نقاب ہوچکا ہے۔ مخالفین کو چور چور کہنے والا خود مالی اور اخلاقی بد دیانتی کا منبع نکلا، عمران خان کے تمام روپ مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے درست کہا تھا نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے دوسری بار پاکستان کو بچایا ہے، عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دیتے تو ملک کا دیوالیہ نکل جاتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ذہنی علاج کی ضرورت ہے، عمران خان نے ملک کا وہ حشر کیا جسکی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے