صنعتوں کے فروغ کیلئے سہولتیں، وسائل مہیا کرینگے، محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کے لیے سہولتیں اور وسائل مہیا کریں گے۔ خیال رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چیمبرز آف کامرس کے صدور نے  ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں صنعتوں کے مسائل کے حل کے لیے ون ونڈو آپریشن سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ ون ونڈو آپریشن کے تحت صنعتوں کے صوبائی محکموں سے متعلق مسائل کو ایک ہی جگہ حل کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ پہلے فیز میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں ون ونڈو آپریشن شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے