رانا ثناءاللہ

ن لیگ ملک میں دوبارہ روشنیاں اور خوشحالی لانے کیلئے کوشاں ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ ملک میں دوبارہ روشنیاں اور خوشحالی لانے کے لیے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کو معاشی دلدل میں دھکیلا۔ سابق حکومت کی معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی کرنے والوں نے عوام کو بے روزگار کیا، ن لیگ ملک میں دوبارہ روشنیاں اور خوشحالی لانے کے لیے کوشاں ہے۔ عمران خان نے سیاسی مخالفین کو چور و ڈاکو جیسے القابات سے نوازا، ملک میں نفرت کی سیاست عمران خان نے پروان چڑھائی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے آئندہ انتخابات میں بھی عوام ن لیگ کو ہی ووٹ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے