شیخ رشید

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی (پاک صحافت) مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و سلم کی توہین اور پاکستانی حکومتی وفد کے ساتھ مسجد نبوی میں بدتمیزی کرنے پر شیخ رشید کے بھتیجے کا جسمانی ریمانڈ لینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو مسجد نبوی کے معاملے پر اشتعال انگیز ویڈیو پر گرفتار کیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا وہ بھتیجے کی رہائی کی بھیک نہیں مانگیں گے، خود بھی گرفتاری کے لیے تیار ہیں۔ شیخ راشد شفیق عمرے کی ادائیگی کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے کہ انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شیخ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گِل، انیل مسرت، نبیل مسرت، جہانگیر چیکو، رانا عبدالستار، عامر الیاس بھی ملزم نامزد ہیں۔ مقدمہ 15 معلوم اور 100 سے 150 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے