انسٹاگرام

انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر ‘ ٹیک اے بریک’شامل کرنے کا امکان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فرانسس ہوگن کے انکشافات کے بعد فیس بک نے اپنی ساکھ کو پھر سے بہتر بنانے کے لیے ایسے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد نوجوانوں کو ممکنہ نقصان سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فیس بک کے گلوبل افیئرز کے نائب صدر نک کلیگ نے وعدہ کیا ہے کہ انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر ‘ ٹیک اے بریک’ متعارف کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کا مقصد نوجوانوں میں کچھ وقت کے لیے سوشل نیٹ ورک کا استعمال روکنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ فیس بک عہدیدار نے مزید بتایا کہ کمپنی کی جانب سے نوجوانوں کو سوشل میڈیا ایپس میں ایسے مواد سے دور رہنے سے آگاہ کیا جائے گا جو ان کی شخصیت کے لیے مضر ہوگا۔

واضح رہے کہ انہوں نے عندیہ دیا کہ فیس بک کے الگورتھمز کو ریگولیشن کی ضرورت ہے تاکہ حقیقی دنیا کے نتائج سے مطابقت کو یقینی بنایا جاسکے۔ خیال رہے کہ فرانسس ہوگن نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک اس بات سے آگاہ ہے کہ اس کے الگورتھمز تباہ کن ہیں اور بچوں کو نقصان دہ مواد کی جانب لے جاتے ہیں اور نفرت انگیز مواد کا بہت معمولی حصہ ہٹایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے