مریم اورنگزیب

عمران صاحب سرپرستی کرتے ہوئے مافیا کو ایک اور این آر او دیں گے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم  اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، پنڈورا پیپرز سے متعلق بیان میں مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب سرپرستی کرتے ہوئے مافیا کو ایک اور این آر او دیں گے۔ اے ٹی ایم پکڑے گئے تو عمران خان کا کیا ہو گا، یہ پہلے استعفیٰ اور پھر تحقیقات کا ڈرامہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آف شور کمپنیوں کے مالک عمران خان مافیاز اور چوروں کی رکھوالی کرتے آئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنڈورا پیپرز کی تحقیقات عمران صاحب کے ہوتے ہوئے نہیں ہوسکتیں۔

واضح رہے کہ  مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہاکہ قوم کے ساتھ ایک اور بھونڈا مذاق ہوا ہے، کمیشن بنا کر، نام نہاد تحقیقات کے بعد این آر او وزیروں، مشیروں کو دے دیتے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ کرپشن پکڑنے نہیں بلکہ آف شور کابینہ اور کرپٹ مافیا کو بچانے کا ہتھکنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے