مرغی

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام، لاہور میں مرغی مزید 6 روپے فی کلو مہنگی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں اشیائے ضروری کی قمیتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جبکہ دوسری جانب حکمت قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس نظر آرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 06 روپے اضافے کے بعد گوشت کی قیمت 249 روپے سے بڑھ کر 255 روپے کلو ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مرغی کی قیمت کےعلاوہ سبز ی اور پھلوں کی قیمتوں کو  بھی پر لگ گئے ہیں اور ان کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس من مانی قیمتوں پر جاری ہے۔ خیال رہے کہ پیاز کی سرکاری قیمت 35 روپے کلو مقرر ہے جبکہ فروخت 50 روپے فی کلو تک، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 90 روپےکلو تاہم فروخت 100 روپے فی کلو تک جاری ہے۔

واضح رہے کہ کھیرا، سبز مرچ، لیموں چائنہ، لہسن، ادرک، ہرا دھنیا، دیسی لیموں، آلو نیا، بینگن، کریلے پالک، میتھی، بند گوبھی، پھول گوبھی اور شلجم کی قیمتوں میں بھی 20 روپے سے 30 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دودھ، دہی ، گوشت، چاول اور دالوں سمیت پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے