افغان باشندے

شہر قائد سے 1 ماہ کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم 1 ہزار 117 افراد کی واپسی

کراچی (پاک صحافت) شہر قائد سے 1 ماہ کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم 1 ہزار 117 افراد کی واپسی پوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس ریکارڈ کے مطابق یکم نومبر سے غیرقانونی طور پر مقیم 30 ہزار 784 افراد کو چیک کیا گیا۔ ضلع ایسٹ میں 12171 افراد کو چیک کیا گیا، ضلع کورنگی میں 1719، ضلع ملیر میں 1196، ضلع سینٹرل میں 340، ضلع ویسٹ میں 14012، ضلع ساؤتھ میں 101، ضلع سٹی میں 358 اور ضلع کیماڑی میں 887 افراد کو چیک کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 29 ہزار 765 افراد کے دستاویزات کی تصدیق کر کے انہیں ریلیز کیا گیا جبکہ 1 ہزار 19 افراد کو وطن واپسی کے لئیے ٹرانزٹ کیمپ بھیجا گیا جن میں سے 1015 افراد کو ان کے وطن واپس بھیجا جاچکا ہے۔ جیل میں قید 102 افراد کو بھی ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

ضلع ایسٹ سے 481 افراد کو ٹرانزٹ کیمپ بھیجا گیا، ضلع کورنگی سے 1، ضلع ملیر سے 37، ضلع سینٹرل سے 54، ضلع ویسٹ سے 287، ضلع ساؤتھ سے 41، ضلع سٹی سے 61 اور ضلع کیماڑی سے 57 افراد کو ٹرانزٹ کیمپ بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے