مریم اورنگزیب

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا توہین عدالت کا باضابطہ حکومتی اعتراف ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے  حکومت کی جانب سے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں  ڈالنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کا باضابطہ حکومتی اعتراف ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر پہلےگھنٹے میں شہباز شریف صاحب کا نام ای سی ایل میں شامل کرایا گیا ہے۔ وزیر داخلہ، وزیراطلاعات کی ایک گھنٹے میں 2 پریس کانفرنسز، یہ ہے شہباز شریف کا خوف۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ عید کی چھٹیوں میں عمران صاحب کو غریب کی یاد آئی، عمران صاحب کے لیے سب سے ضروری شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا تھا، عمران صاحب سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں، انہیں عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے