سیف الملوک کھوکھر

شہبازشریف اور مریم نواز مہنگائی کا توڑ جانتے ہیں۔ سیف الملوک کھوکھر

لاہور (پاک صحافت) سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز مہنگائی کا توڑ جانتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ علیمہ خان بہنوں کی طرح ہیں میں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا، یہ ان کے لیڈر کی تربیت ہے، میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ 6 سال سے مقدمہ میں پیش ہو رہا ہوں، نہیں پتہ تھا کہ میری بہنیں آئی ہیں۔

سیف الملوک کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بہنوں کی پرورش ایسے ماحول میں ہوئی ہے میں کچھ نہیں کہوں گا، اللّٰہ ان کو ہدایت دے اور ملک کے لیے ان کے دل میں رحم ڈالے، 4 سالوں میں انہوں نے ملک کو تباہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئر پورٹ گیا تھا، میری فیملی پر مقدمہ درج کیا، ہم 28 مئی والے ہیں اور یہ 9 مئی والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے