احسن اقبال

شہبازشریف اور حمزہ شہباز میرٹ پر بری ہوئے ہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز میرٹ پر عدالت سے بری ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس تاریخ کے مضبوط ترین وزیراعظم کے اختیارات تھے اور سپریم کورٹ بھی ان کے سامنے بے بس تھی۔ اب عمران خان کا دباو عدالتوں سے ہٹا ہے تو جن کے خلاف کیسز بنائے گئے تھے وہ میرٹ پر بری ہورہے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف کیسز ٹھوس شواہد پر مبنی ہیں، شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل نے خبر شائع کی تو انہوں نے اس خبر کو برطانیہ میں چیلنج کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی غیرملکی فنڈنگ سے متعلق فنانشل ٹائمز نے جو رپورٹ شائع کی، عمران اسے چیلنج کیوں نہیں کررہے، اس لیے کہ انہیں پتا ہے کہ برطانوی عدالت میں یہ معاملہ گیا تو لینے کے دینے پڑجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے