جو معاشی تباہی ہوئی ہے وہ ایک سال میں ٹھیک نہیں ہو سکتی، اسحاق ڈار

لندن (پاک صحافت) جو معاشی تباہی ہوئی ہے وہ ایک سال میں ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت تمام پالیسیوں کو لے کر چلے تو ملک بہتر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنے دورِ حکومت میں بیرونی ادائیگیاں وقت پر کیں، 2013 میں پاکستانی معیشت کا برا حال تھا، بجلی نہیں تھی، دہشتگردی تھی لیکن نواز شریف کی قیادت میں ہم نے پاکستان کو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنایا۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم کی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا، ہم نے پہلے بھی کرکے دکھایا ،اگر اللہ تعالی نے آئندہ موقع دیا تو پھر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے