شرجیل میمن کی شہریوں سے احتجاج کے دوران سڑکیں بلاک نہ کرنے کی اپیل

شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے شہریوں سے احتجاج کے دوران سڑکیں بلاک نہ کرنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں کینالز معاملے پر سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے، کوئی بھی جماعت مظاہرے، جلسے، جلوس ایسی جگہوں پر کرے جہاں عوام کو مشکلات نہ ہوں۔

ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج اور اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہوتا ہے، احتجاج ایسا نہ ہو کہ وہ عوام کیلئے باعث پریشانی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے