طلال چوہدری

اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو عمران خان کو انہی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم عمران خان کو انہی کی زبان میں جواب دیں، ہم انتشار و فساد نہیں چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کی باتیں کررہے ہیں۔ عمران خان نے اداروں کو دھمکا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش کی جبکہ ہم نے پاکستان میں جمہوریت کی بقا کیلئے ہر ممکن کوششیں کیں، پارلیمنٹ کو اپنا اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے، عمران خان نے معاملہ حل کرنا ہے تو پارلیمنٹ کے اندر ہوگا۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، ان کے شر سے کون سا ادارہ محفوظ ہے، ہماری سیاست کو دھکا دے کر کنویں میں گرایا جا رہا ہے، ہم ایک جیسے قانون کا اطلاق چاہتے ہیں، سیاسی جماعتیں کوئی ایسا الیکشن نہیں لڑیں گی جس میں انہیں دھکیلا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے