مریم نواز

مسلم لیگ (ن) شرافت، برداشت اور اخلاقی قدروں پر یقین رکھتی ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) شرافت، برداشت اور اخلاقی قدروں پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اختلاف کرنے والے کو دشمن نہ سمجھیں اور معاشرے میں تحمل، اخلاق اور بھائی چارے کے جذبے ابھاریں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ذہنی مریض نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنادیا۔ گزشتہ 4 سال کے سیاہ آمرانہ دور میں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، عمران خان نے بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے  سوشل میڈیا ٹیم کے نوجوانوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر فخر ہے کہ آپ رضاکارانہ جذبے سے کام کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے پڑھے لکھے، مہذب اور روشن دماغ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کو گندگی سے پاک کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا، سائبر اسپیس پر آپ ملک اور قوم کے مفاد کی جنگ لڑیں۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے