چینی نائب وزیراعظم

سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے۔ چینی نائب وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) چینی نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک کی دس سالہ تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔

چینی نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم مںصوبہ ہے، سی پیک سے خطے میں سماجی ترقی کا آغاز ہوا، سی پیک ہمارے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔ سی پیک کی دس سالہ تقریبات میں شرکت کرنے پر خوشی محسوس کررہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے