فیاض الحسن چوہان

2011 میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ انتخابات تھے۔ فیاض الحسن چوہان

لاہور (پاک صحافت) فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ 2011 میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ انتخابات تھے۔

تفصیلات کے مطابق حامد خان ایڈووکیٹ کی طرف سے جہانگیر ترین اور علیم خان پر لگائے گئے الزامات پر ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 2011 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ انتخابات تھے، مرکز سے لے کر یوسیز تک اپنی مرضی کے امیدواروں کو عہدے دیے گئے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا ہے کہ بدنام زمانہ اور دھاندلی زدہ الیکشن کے ذمہ دار عارف علوی، حامد خان اور روف حسن کا گینگ تھا۔ بدنام زمانہ انٹرا پارٹی الیکشن کی ذمہ داری حامد خان اپنے منہ سے تسلیم کر رہے ہیں، حامد خان جہانگیر ترین اور علیم خان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے