سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں روک لیا گیا جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے