شہباز شریف

ڈی جی آئی ایس آئی بہترین کارکردگی پر ستائش کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی بہترین کارکردگی پر ستائش کے مستحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے بانی اور سربراہ گلزار امام شنبے کی گرفتاری پر انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ انتہائی مطلوب ملزم کی گرفتاری اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی تمام انٹیلی جنس آپریشنز بہترین انداز میں سرانجام دے رہے ہیں، جنرل ندیم انجم بہترین کارکردگی پر ستائش کے مستحق ہیں، بلوچستان میں قیام امن کےلیے ہونے والے آپریشنز قابل تعریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے