سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا خیبر کے علاقے باڑہ میں آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

پشاور (پاک صحافت) خیبر کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن دو دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی مکمل حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے