احسن اقبال

سی پیک منصوبے میں کرپشن کا الزام، اداروں اور چین کی بدنامی کا باعث ہے۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اب سی پیک جیسے اہم منصوبے میں بھی کرپشن کا الزام لگارہی ہے جس سے اداروں اور دوست ملک چین کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سی پیک منصوبوں کے خلاف بدترین پروپیگنڈا مہم شروع کی کہ توانائی کے منصوبے پاکستان کے گلے کا طوق ہیں۔ حکومت نے سی پیک کے ذریعے لگائے جانے والے توانائی کے منصوبوں میں چین کو کوئی رعایت نہیں دی۔ دنیا بھر سے کوئی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار نہیں تھا، چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں اربوں ڈالر کے منصوبے لگائے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ توانائی کے منصوبوں کو ہمارے گلے کا پھندا کہنے پر آپ کو شرم آنی چاہیے، آپ چین جیسے دوست کو بدنام کر رہے ہیں۔ چین کی طرف سے لگائے گئے توانائی منصوبے نہ ہوتے تو پاکستان آج بھی دس دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کررہا ہوتا۔ چین کی سرمایہ کاری نے پاکستان کے لئے آب حیات کا کام کیا۔ آپ شکریہ نہیں کر سکتے تو اپنے محسنوں پر الزام نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بجلی کو سستا کرنا چاہیے تھا تا کہ مانگ بڑھے اور بند منصوبے دوبارہ کارآمد ہو سکیں۔ آپ اپنے منصوبوں کو سستا بتا کرعوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے