منظور وسان

منظور وسان الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

کراچی (پاک صحافت) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما منطور وسان کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف منظور وسان کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا ہے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منظور وسان کی اپیل پر سماعت کی۔ منظور وسان کے وکیل خالد جاوید کے مطابق عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور منظور وسان کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ منظوروسان نے پی ایس 27 کوٹ ڈی جی سے 2018 میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جسے ریٹرننگ آفیسر نے منظور کیا تھا جبکہ ان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا گیا تھا جس پر ٹربیونل نے پی پی رہنما کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے