کراچی (پاک صحافت) سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے دنیا بھر سے امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، چین سے مزید دو پروازیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کی امداد کے لیے چین سے مزید دو پروازیں پاکستان پہنچی ہیں۔ چائنیز ایئر فورس کے دو ٹرانسپورٹ طیاروں نے بدھ کی شام ایک ساتھ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق موفا کے نمائندے اور پاک فوج کی کراچی کور کے میجر فرقان اور دیگر نے کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا استقبال کیا۔ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر چین سے اب تک چار پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ امدادی سامان میں کپڑے، خیمے، ادویات اور اشیائے خور و نوش شامل ہیں۔
Short Link
Copied