الیکشن کمیشن

سیاسی اور آزاد امیدواروں کیلئے 173 انتخابی نشانات کی فہرست جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 میں شریک ہونے والے سیاسی آزاد امیدواروں کیلئے 173 انتخابی نشانات کی فہرست جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں دلچسپ انتخابی نشانات بھی شامل ہیں جن میں سبز مرچ، تانگہ، گٹار، ہینڈ پمپ، ہینڈ بیگ، ہینگر، ہارمونیم، مرغی، گھوڑے کی نال، آنکھ، استری سٹینڈ، کھوسہ، لیپ ٹاپ، ڈاکخانہ، لنچ باکس، لائٹر، ماچس، میڈل، موبائل چارجر، نیل کٹر، اخبار، پیاز، مالٹا، پیرا شوٹ، طوطا، پائن ایپل، پھول گوبھی، تکیہ، وائلن، واشن بیسن شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کے علاوہ دیوار، واٹر کولر، تربوز، کھڑکی، ورینچ،فوٹو سٹیٹ مشین، پریشر کوکر، پرنٹر، ملکہ، خرگوش، ریڈیو، میز، ہیلمٹ، سلائی مشین، بوٹ، سائین بورڈ، ٹینس بال، نلکہ، توا،چکی، وہیل چیئر، کنواں، ٹیوب ویل، پانی کی ٹینکی، گیس سیلینڈر، فرائی پان، فریج، فریم، کھانے کا فورک، گلدستہ، بگلہ، آگ بجھانے والی فائر فائٹر گاڑی، پرندوں کے پر، ایمرجنسی لایٹ، الیکٹرک واٹر ہیٹ پمپ، بطخ، ڈرم بھی شامل ہیں۔

جبکہ ڈرل مشین، ڈریسنگ ٹیبل، دروازہ، کھوتاگاڑی، ڈش انٹینا، ڈھول، ڈیپ فریزر، پردے، فرائی پان، کمپیوٹر، کیک، پنجرہ، اینٹ، انگور، برش، بوتل، آبشار، ائر کنڈیشنر، ائر کولر، بیج، آڈیو کیسٹ، بچوں کا جھولہ، بیٹری، ریچھ، بیڈ، شہد کی مکھی، گیزر، بکری، گراموفون بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے