190 ملین پاؤنڈ کیس، فیصل واؤڈا نیب دفتر پہنچ گئے، شیخ رشید بھی آج طلب

راولپنڈی (پاک صحافت) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کو آج قومی احتساب بیورو (نیب) نے طلب کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل واؤڈا نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کے لیے نیب کے دفتر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈ کی بے ضابطگی کے کیس کی تحقیقات میں نیب نے سابق وفاقی وزراء شیخ رشید اور فیصل واؤڈا کو آج طلب کیا ہے۔ شیخ رشید کو دن ساڑھے 12 بجے اور فیصل واؤڈا کو دن 3 بجے طلب کیا گیا۔

واضح رہے کہ شیخ رشید اور فیصل واؤڈا کو طلبی کے نو ٹس 17 مئی کو بھیجے گئے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر پر ذاتی مفاد کے لیے 190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے