شہباز شریف

سپریم کورٹ فل کورٹ بنادے پھر جو فیصلہ آئے گا قبول ہوگا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ فل کورٹ بنادے پھر جو فیصلہ آئے گا قبول ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لائرز کمپلیکس اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 ججوں کا بینچ بنا جو 3 ججز پر رہ گیا، فل کورٹ کامطالبہ مان لیا جاتا تو کون اس کےفیصلے سے اختلاف کرتا؟۔ وکلا کا تعلق قانون کی حکمرانی کیلئے قربانیاں دینے والے طبقے سے ہے، وکلا نے جو مقام حاصل کیا وہ پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا گیا، وکلا نے عدلیہ کی بحالی کیلئے قربانیاں دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ لائرز کمپلیکس میں اسپورٹس کمپلیکس بھی بنایا جائے، اسپورٹس کمپلیکس نہیں ہوگا تو لائرز کمپلیکس بھی نہیں ہوگا، منصوبے کیلئے رقم کہاں سے آئے گی، میں آپ کو کان میں بتادوں گا، لائرز کمپلیکس کی تعمیر پر ایک ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے عدلیہ کی بحالی کیلئے ڈنڈے کھائے، گولیاں کھائیں، ہمیں حکم دیا جاتا ہے وزیراعظم اکیلا کچھ نہیں کابینہ ہے، جنہوں نے یہ حکم دیا وہ اپنے اوپر کیوں لاگو نہیں کرتے؟ نظریہ ضرورت نے پاکستان کو کہاں پہنچا دیا ہے؟ ججز اور عدلیہ کا ہم سب کو احترام کرنا چاہیے، جو قانون کسی اور کیلئے بنائیں اپنے اوپر بھی لاگو کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ایمل ولی خان

ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر منتخب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے