بلاول بھٹو

عدم برداشت اور تشدد کی بیخ کنی کرنا ہوگی۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ معاشرے سے عدم برداشت اور تشدد کی بیخ کنی کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بھٹو نے کراچی میں ہجوم کے ہاتھوں دو معصوم شہریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کے واقعات پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ مکمل تفتیش اور قانونی کارروائی کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد انصاف دلواکر ان کے تحفظات دور کیے جائیں۔ میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین علاقے میں موبائل فونز سگنلز چیک کرنے آئے تھے، ایک بچے سے راستہ پوچھنے پر لوگوں نے اغوا کار سمجھ کر بیہیمانہ تشدد کرنا شروع کردیا جس پر دونوں ملازمین موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے