زمان پارک

زمان پارک سے گرفتار 102 ملزمان کا ریمانڈ منظور

لاہور (پاک صحافت) جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے زمان پارک پولیس آپریشن میں گرفتار 102 ملزمان کا ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ غلام رسول نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کو کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ پولیس ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں لے کر عدالت سے واپس روانہ ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک لاہور میں انسداد تجاوزات آپریشن کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر حملے کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ دہشت گردی، اقدام قتل سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس ٹیم دہشت گردی عدالت سے جاری سرچ وارنٹ لے کر زمان پارک گئی، بات چیت شروع کرتے ہی 3 سو نامعلوم کارکنوں نے حملہ کر دیا، کارکنوں کو پیٹرول بم پھینکنے کی کوشش کے دوران قابو کیا۔ تلاشی کے دوران زمان پارک سے رائفلیں بھی برآمد ہوئیں، کارکنوں نے سینئر قیادت کی ایماء پر پولیس پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے