سندھ پولیس کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی پلان جاری

کراچی (پاک صحافت) کراچی سمیت سندھ بھر میں عیدالفطر سے متعلق پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق صوبے بھر میں 33 ہزار 560 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نمازِ عید کے لیے 4 ہزار 242 مقامات ہیں، جہاں 9 ہزار 825 اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ حیدر آباد میں 8 ہزار 222 اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے، میر پور خاص میں 1690، شہید بینظیر آباد میں 3 ہزار 13 اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

واضح رہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید بتایا کہ لاڑکانہ میں 6 ہزار 811 اور سکھر میں 4 ہزار پولیس کے جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ عیدالفطر پر مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِ عید کے کھلے مقامات پر ہونے والے اجتماعات کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے