آپریشن

سندھ حکومت کا کچے میں ڈاکووں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) نگران سندھ حکومت نے کچے میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے نگران وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دو دن میں پولیس افسران تعینات کردیئے جائیں گے، جس کے بعد شہر میں تبدیلی نظر آئے گی، ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی نئے تعینات کررہے ہیں، کوشش ہے تعیناتی میں کوئی سیاسی عمل دخل نہ ہو۔

نگراں وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وقت ضائع کئے بغیر کچے کے علاقوں میں آپریشن کرنے جارہے ہیں، کچے میں ڈاکووں کیخلاف آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ ہوگا، کچے کے علاقوں میں مخصوص ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔ رانی پور فاطمہ کیس میں ملوث کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فاطمہ کا کیس حل کرنے کیلئے نگراں حکومت سنجیدہ ہے، فاطمہ کیس منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ سینٹرل جیل میں جیمرز ہیں، کوئی قیدی موبائل استعمال نہیں کرسکتا، لانڈھی جیل میں بھی جیمرز لگائیں گے تاکہ کوئی قیدی نیٹ ورک نہ چلاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے