طلال چوہدری

سلیکٹڈ لوگوں کو توہین عدالت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ لوگوں کو توہین عدالت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہوئے ن لیگ کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں توہین عدالت کا قانون ختم ہوچکا ہے۔ عدالت فیصلوں سے وقار بلند کرے، سسیلین مافیا، گاڈ فادر کے نام کون برداشت کرے گا، سلیکٹڈ لوگوں کو توہین عدالت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کےخلاف توہین عدالت کے کیسز بنتے ہیں، مجھے بھی توہین عدالت کے قانون کا نشانہ بنایا گیا، میں عدالتی کارروائی دیکھنے کیلئے عدالت جاتا تھا، عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے بات بھی ہوتی تھی، لیکن کبھی کسی جج کا نام نہیں لیا۔

انھوں نے کہا کہ پی سی او ججز کے کہنے پر مجھے توہین عدالت کا نوٹس ملا تھا، کوئی میرا وکیل بھی بننے کیلئے تیار نہیں تھا، ہمارے یہاں آج بھی چن چن کر نوٹس کیے جاتے ہیں، میرا نہیں خیال کہ نوٹس سے عدالت کا وقار بلند ہوگا، میرا فیصل واوڈا سے شدید اختلاف ہے، میں کسی کو بھی نشانہ بنانے کے حق میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے