جاوید لطیف

ملک کی تباہی و بربادی کے 5 کردار ہیں، جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان  مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی و بربادی کے 5 کردار ہیں، اگر ان کی جیبیں خالی کی جائیں تو قرضہ لینا ہی نہ پڑے، عمران خان کو تاحیات این آر او ملا ہے اس کا کون حساب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ثبوت لانے کا کہا جاتا تھا لیکن ثاقب نثار اینڈ کمپنی اسے مانتے ہی نہیں تھے، ملک کو چلنے دینا ہے تو انٹیلی جنس اداروں کو قوم کو بتانا ہو گا تب ہی چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کیا انٹیلی جنس ادارں کے علم میں نہیں ہے کہ مہنگائی کیوں ہوئی ہے، جنرل باجوہ اور آصف سعید کھوسہ بھی بولیں گے ملک کی تباہی کس کے کہنے پر اور کیوں کی، جنرل فیض کے فیض عام کو روکا جائے۔ ہم نے اس ریاست کے لیے بڑی قربانی دی ہے، ہم نے اس کے 4 سالہ گند کو صاف کرنے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی، قومی جماعتیں بنتی ہی اس لیے ہیں کہ ریاست پر قربان ہو جائیں، پاکستان کو مستحکم ہونے دو، پاکستان کو چلنے دو۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ کیا پاکستان کا مسئلہ آج صرف ایک ہے کہ عمران خان کو نیند آئی ہے یا نہیں، کیا پاکستان کا مسئلہ نمبر ایک یہی رہ گیا ہے کہ فواد چوہدری گرفتار ہو گیا، جے آئی ٹی اسی طرح بننی چاہیے جس طرح نواز شریف کے لیے بنی تھی۔ 2011 سے لانچ عمران خان 2014 میں فسادی بن گیا۔ انٹیلی جنس اداروں کے پاس خبر نہیں تھی کہ عمران خان کو لانچ کیا تو یہ پلے بوائے ہے؟

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے