خواجہ سعد رفیق

سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو پاکستان کی آر ایس ایس قرار دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پاکستان کا آر ایس ایس قرار دے دیا۔ خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر فارن فنڈنگ بھی ثابت ہوگئی ہے اور توشہ خانہ سے چوری بھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے  کہا کہ   آج جو کچھ اس جھوٹے مہاتما کے ساتھ ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔ دوسری جانب پریس کانفرنس میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ خان صاحب ‘چوری پھڑی گئی اے ہن رسیداں کڈو‘۔

واضح رہے کہ اس موقع پر مصدق ملک نے مزید کہا کہ عمران خان نہ صادق ہیں نہ امین ، ایک ارب 70 کروڑ کی گھڑی 5 کروڑ میں خریدی ، 6 کروڑ میں بیچ دی ، پھر کہتے ہیں کرپشن نہیں کی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو پاکستان کی آر ایس ایس قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے