نسلہ ٹاور

سپریم کورٹ کیجانب سے نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر گرانے کے احکامات جاری

کراچی (پاک صحافت) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کراچی کو ایک ہفتے کے اندر گرانے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ ایک ہفتے تک نسلہ ٹاور کو گرا کر اس جگہ کو خالی کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کیس کی سماعت کی ہے۔سماعت مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر اندر گرانے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ اب تک نسلہ ٹاور کیوں نہیں گرایا؟۔ عمارت گرائیں اور کمشنر کراچی ملبہ اٹھانے کا کام شروع کریں۔ عدالت نے عمارت کی بجلی اور پانی کے کنیکشنز 27 اکتوبر تک منقطع کرنے اور عمارت گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے