سرفراز بگٹی کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو منتقل کرنے کا خیر مقدم

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو منتقل کرنا خوش آئند ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزراء نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کی۔

سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ موٹر وے این 25 کی تعمیر کے لیے وفاق نے رقم مختص کی ہے اور کچھی کینال فیز ٹو منصوبے کے لیے بھی وفاق نے رقم رکھی ہے۔ اُنہوں نے بلوچستان کے منصوبوں پر رقم مختص کرنے کے لیے وزیرِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ این 25 کی تعمیر میں پاکستان کے ایک ایک فرد کا حصہ ہو گا۔

وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ بلوچستان کو ترجیح دی اور بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک دشمن پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتے۔ جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ملک میں یکساں ترقی کو فروغ دینا ہے، پاکستان اور بلوچستان کی ترقی دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے