رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کا شیخ رشید کو قرارا جواب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو قرار جواب دے دیا،  رانا  ثناء اللہ نے شیخ رشید احمد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک فون کال کی اپیلیں کرنے والوں کے مشوروں کی ہمیں ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے نواز شریف سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی پناہ گزین اپنے تانگے کی فکر کرے۔ رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ سیاسی پناہ گزین کے تانگے کا کوچوان بھاگنے والا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  سابق وزیراعظم نوازشریف کو 2 آپشن دینےوالوں کے اپنے لئے تمام آپشن ختم ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے ردعمل پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ  شیخ رشید ایک مشورہ اپنے سابق باس پرویز مشرف کو بھی دیں، جو پاکستان سے بھاگا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے جب سے وزیر داخلہ کی ذمہ داری سنبھالی ہے، ملک میں امن و امان کا حال ریلوے کے حادثات والا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے