سیکیورٹی فورسز

بلوچستان، سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 10 جوان شہید

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا سلسلہ گزشتہ طویل مدت سے جاری ہے، دہشت گردوں کی جانب سے تازہ ترین کئے گئے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دس جوان شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں اور آخری دہشت گرد کی گرفتاری تک علاقے میں آپریشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے