فاطمہ ثناء شیخ

فاطمہ ثناء شیخ اپنی نئی فلم میں اندرا گاندھی کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی

ممبئی (پا ک صحافت) بالی وڈ کی مقبول اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ اپنی نئی آنے فلم میں بھارتی کی سابقہ وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گے، جبکہ جبکہ اداکارہ سانیا ملہوترا سلو مانیک شا، فیلڈ مارشل سام بہادر کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار وکی کوشل نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ساتھی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ، سانیا ملہوترا اور ہدایتکار میگھنا گلزار کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہمارے لیے بہت خاص دن ہے کیونکہ ہم اپنے ڈائریکٹر میگھنا گلزار کی سالگرہ منا رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید لکھا کہ ’اور اس کے علاوہ ہم اپنی نامور خواتین سانیا ملہوترا کو سِلو مانیک شا اور فاطمہ ثناء شیخ بحیثیت محترمہ اندرا گاندھی اپنی سام بہادر فیملی خیرمقدم کر رہے ہیں‘۔ یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم ’سام بہادر ‘ ایک فیلڈ مارشل سام ہرمس جی فرامجی جمشید جی مانیکشا کی زندگی پر مبنی ہے جنہیں سام مانیکشا اور سام بہادر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور فم کا یہ مرکزی کردار اداکار وکی کوشل ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے