شہباز شریف

سانحہ مری کے بعد یہ ثابت ہوگیا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سانحہ مری پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے پیش آیا ہے جبکہ اس سانحے کے بعد یہ ثابت ہوگیا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اب تک سیاحوں کے مری میں پھنسے ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بیانات کے بجائے مری اور دیگر علاقوں میں پھنسے عوام کو نکالنے کے لئے موثر اقدامات کرے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ مری سانحہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک پہ صرف نالائقی، نااہلی، بے حسی اور ظلم مسلط ہے۔ سانحہ مری سے متعلق حکومت سچائی اور اصل حقائق بتائے تاکہ اس کے مطابق حکمت عملی بنائی جاسکے، ہزاروں گاڑیوں کے اب بھی پھنسے ہونے کی اطلاعات پر شدید تشویش ہے، عوام پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیرِ تجارت ماجد القصبی کی ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک سعودی معاشی تعلقات نئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے