مریخ

کیا مریخ پر انسان جلد بوڑھا اور آدم خور بن ہو جائے گا؟

کیلیفورنیا (پاک صحافت) ماہرین نے ایک ایسے وقت میں مریخ سے متعلق خوف ناک انشکاف کیا ہے کہ انسان مریخ پر جا بسنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ جی ہاں اب ماہرین نے مریخ پر جانے کے کچھ ایسے خوفناک نقصانات بتا دیئے ہیں کہ چاہ کر بھی کوئی مریخ پر نہیں جانا چاہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ پر ممکنہ طور پر انسان بہت جلد بوڑھے ہو جایا کریں گے اور اس سیارے پر جا کر انسانوں کے آدم خور بن جانے کا بھی امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین پر انسانوں کو جن چیلنجز کا سامنا ہے، مریخ پر یہ چیلنجز کئی گنا سنگین نوعیت کے ہوں گے۔

واضح رہے کہ مریخ پر سب سے زیادہ خوراک کا مسئلہ ہوگا،  اس لئے  اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر کسی وجہ سے زمین سے اشیائے خورونوش کی فراہمی تعطل کا شکار ہوئی تو مریخ پر موجود انسانوں کے پاس ایک دوسرے کو کاٹ کھانے کے سوا کوئی چارہ نہ رہے گا۔ ایڈنبرا یونیورسٹی کے ایسٹروبائیولوجی کے پروفیسر چارلس کوکیل کا کہنا ہے کہ ”بہترین ٹیکنالوجی کے باوجود مریخ پر انسانی زندگی کو استحکام ملنا انتہائی مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا

میٹا نے واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر میں اے آئی چیٹ بوٹ کی آزمائش شروع کر دی

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے واٹس ایپ، میسنجر اور انسٹا گرام میں آرٹی فیشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے