کیا پاکستان یو اے ای کے کہنے پر اسرائیل کو تسلیم کر لے گا؟ الجزیرہ نے اہم انکشاف کردیا

کیا پاکستان یو اے ای کے کہنے پر اسرائیل کو تسلیم کر لے گا؟ الجزیرہ نے اہم انکشاف کردیا

الجزیرہ کی جانب سے اہم دستاویزات پیش کی گئی ہیں جن میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے پچھلے ایک سال سے پاکستان کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کے زیادہ تر کمانڈر اور اعلیٰ حکام، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت کرتے ہیں۔

الجزیرہ کی جانب سے منظر عام پر آنے والی دستاویزات میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کے خلاف موساد اور متحدہ عرب امارات کی انٹلیجنس ایجنسیاں مل کر کام کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ، عرب امارات، سعودی عرب اور دوسرے متعدد ممالک کی جانب سے شدید دباو کے باوجود پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

پاکستانی حکومت کے ترجمان نے واضح طور پر کہا تھا کہ فلسطینی عوام کے لیے قابلِ قبول ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے قبل اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

حکومت کے اس موقف کی تائید کرتے ہوئے پاک فوج نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ فوج اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے حکومت کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے