عثمان بزدار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  سیاست سے دستبردار

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں پاک فوج کے ساتھ پہلے بھی تھا اور آئندہ بھی رہوں گا۔

تٖفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے جاری کیے گئےبیان میں عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ضمیر مطمئن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیک نیتی کےساتھ پنجاب کے عوام کی خدمت کی، 9 مئی کو ہونے والے واقعات قابلِ مذمت ہیں، ان کی مذمت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے اور پی ٹی آئی میں اکثر ان کی کارکردگی سے متعلق اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیں لیکن چیئرمین پی ٹی آئی انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے