اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے دبئی میں قیام کی مدت میں اضافے کا امکان ہے۔ نواز شریف اہم ملاقاتیں شیڈول ہونے کے باعث یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم کی ابھی متعدد اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی نظام کی بہتری کے لیے صلاح مشورے ہو رہے ہیں۔ ذرائع کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے دبئی میں اپنا قیام مزید ایک ہفتہ بڑھا دیا ہے۔
واضح رہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق دوست ممالک اور سرمایہ کار پاکستان میں سیاسی استحکام کے خواشمند ہیں۔ اسی حوالے سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جاب سے ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں۔
Short Link
Copied