شہباز شریف

زائرین کے ٹرک کو حادثہ، وزیرِ اعظم کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لسبیلہ کے قریب زائرین کے ٹرک کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے بلندی درجات کی دعا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ شہباز شریف نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ شاہ نورانی روڈ پر زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے