مصدق ملک

روس سے ڈیل کر لی ہے، پاکستان ایک تہائی ایندھن روس سے خریدے گا، مصدق ملک

کراچی  (پاک صحافت) وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے ڈیل کر لی ہے، پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت کو تحفظ دینے سے اشیاء سستی ہوتی ہیں، پیداوار بڑھانے سے خوشحالی آتی ہے، ٹیرف کا تحفظ خوشحالی نہیں لاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ سستا قرض اسکیم میں 600 ارب کی فیکٹریاں لگالیں لیکن چلانے کے لیے گیس نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور بحرین سے سستی گیس اپنے فرٹیلائزرز سیکٹر کو دیتا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ گیس کے شعبے میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ ٹیرف کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس کا جتنا بل غریب دے گا اس سے چار گنا بل امیر دے گا، مقامی گیس کا سرکلر ڈیٹ ختم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا کہ خطے میں تمام ممالک کو ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے