خورشید شاہ کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، حلقے کے مسائل پر تبادلہ خیال

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماسید خورشد احمد شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سکند راجہ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران حلقے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی کہ کوئی گھوسٹ پولنگ اسٹیشن نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق  ملاقات کے دوران خورشید شاہ کی چیف الیکشن کمشنر سے کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سے یہ بھی کہا کہ ایک کمرے میں تین ہزار ووٹر کیسے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے تحفظات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے