علی زیدی و سعید غنی

ایسے شخص کو کمیٹی تو کیاکابینہ میں بھی نہیں ہوناچاہئے، سعید غنی کی علی زیدی پر شدید تنقید

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پی ٹی آئی رہنما و فاقی وزیر علی زیدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہ کور کمیٹی کے اجلاس میں علی زیدی کی جانب سے جس بدتمیزی کا مظاہرہ کیا گیا اس کے تمام لوگ گواہ ہیں، میں خود اس اجلاس میں موجود تھا اور وہاں کوئی گالم گلوچ نہیں ہوئی البتہ علی زیدی کا جو رویہ اور انداز وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے تھا وہ انتہاہی نامناسب تھا۔ سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس یا اس کے بعد بھی ان کی بدتمیزی کا کوئی جواب نہیں دیا البتہ انہوں نے اسد عمر جو کہ اس اجلاس میں موجود تھے ان سے ناصرف شکایت کی بلکہ ان سے کہا کہ میں وزیر اعظم کو بھی خط لکھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی وزیر تعلیم سندھ نے کراچی کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کور کمیٹی کے اجلاس میں علی زیدی کے نامناسب رویے سے متعلق گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ یا کسی بھی کابینہ کے وزیر کی جانب سے 16 جنوری کے بعد آج تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی بلکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے جو خفیہ خط وزیر اعظم کو اس حوالے لکھا تھا اس کا بھی ہمیں کوئی علم نہیں تھا۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ یہ ایک خفیہ خط تھا اور یہ وزیر اعظم کو لکھا گیا تھا، جس کو ایک وزیر نے نہ صرف لیک کیا بلکہ اسے میڈیا پر بھی دیا، جو کہ نہ صرف ان کی نالائقی اور نااہلی کو ثابت کرتا ہے بلکہ ان کی کراچی کی ترقی کے لیے جاری کام کو بھی عوام کے سامنے لارہا ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر تعلیم سندھ نے علی زید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  مزید کہا کہ  میرے نزدیک اس جیسے شخص کو اس کمیٹی تو کیا کابینہ کا بھی ممبر نہیں ہونا چاہیے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم سے یہ بات ضرور کریں گے کہ کس طرح ایک ان کا خفیہ خط نہ صرف لیک کیا گیا بلکہ اسے میڈیا پر بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے