سید خورشید شاہ

ذوالفقار علی بھٹو آج قانون کی سب سے بڑی عدالت میں بھی سرخرو ہو گئے، خورشید شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید آج قانون کی سب سے بڑی عدالت میں بھی سرخرو ہو گئے۔

‎ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ عوام پر جابرانہ تسلط قائم کرنے والے آمر کا نام ایک بار پھر تاریخ کے سیاہ باب میں لکھ دیا گیا۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ‎ذوالفقار علی بھٹو شہید کی قربانی تاریخ کا ناقابل فراموش واقعہ ہے، وہ ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو وطن اور جمہوریت کے لیے جان قربان کر کے زندہ و جاوید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے